PAKISTAN BAIT-UL-MAL Email:
info@pbm.gov.pk
Toll Free:
0800 666 66

 

PAKISTAN BAIT-UL-MAL

Press Release
23-06-2021

ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کا ایبٹ آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر کے غریب اور نادار افراد کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وہ ایبٹ آباد میں پناہ گاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا احساس پروگرام غریب دوست پالیسیوں کا ایک جامع منصوبہ ہے جس کی مدد سے ملک کے پسماندہ اور محروم افراد کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لائی جارہی ہے۔ ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں پناہ گاہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں جہاں مسافروں، طالب علموں ، دیہاڑی داروں سمیت ہر ضرورت مند افراد کے لیے صاف ستھرے ماحول میں رات کے قیام اور ناشتے کا انتظام موجود ہے جبکہ 400افراد کو روزانہ رات کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس نے ایبٹ آباد میں قائم مزدور بچوں کی تعلیم کے لیے قائم سکول کا بھی دورہ کیا اور یہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں وہ ایبٹ آباد اور ضلع بٹگرام میں قائم خواتین کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہم کرنے کے مراکز ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز بھی گئےاور یہاں پڑھائے جانے والے تربیتی کورسز کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے زیر تربیت خواتین کو تاکید کہ وہ محنت اور لگن سے تربیت حاصل کریں تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہوئےخود مختار اور با عزت زندگی گزار سکیں۔