Press Release
06-03-2024

ایم۔ڈی پاکستان بیت المال سیّد طارق محمود الحسن کی جانب سے امریکہ میں پاکستان بیت المال کی سماجی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے چئیرمین المصطفی ٹرسٹ (شمالی امریکہ)،سیّد ظہیر الحسن کو اعزازی سفیر مقرر کردیا گیا ہے جو پاکستان بیت المال کی امریکہ میں مختلف فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کے حصول کے راہ ہموار کرتے ہوئے یہاں مقیم پاکستانیوں کو ادارے کے فلاحی منصوبوں کی افادیت کے حوالے سے آگاہی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔