PBM

ووکیشنل دستکاری سکول

وکیشنل دستکاری اسکولز ملک بھربشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں۱۹۹۵ ء سے قائم کئے گئے ہیں۔ اِن سکولوں میں بیوائوں ، یتیموں اور ضرورت مند غریب لڑکیوں کو ڈرافٹنگ ، کپڑوں کی کٹائی، سلائی ، بنائی، ہاتھ اور مشین کی کڑھائی اور کمپیوٹر کی مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان بیت المال کی کوشش ہے کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک ووکیشنل دستکاری اسکول قائم ہو جائے۔ اِن سکولوں کی موجودہ تعداد۱۵۷ ہے۔ ( پنجاب = ۶۴ ، سندھ = ۳۰ ، خیبر پختونخواہ + فاٹا = ۳۲‘ بلوچستان =۱۸ اور اسلام آباد وفاقی علاقہ/ آزاد کشمیر / شمالی علاقہ جات = ۱۱ ) کم آمدنی والے حلقہ کی خواتین /لڑکیوں کو سال میں دو شفٹوں میں۶۰ طلباء فی شفٹ تربیت دی جاتی ہے۔ ۱۵سکولوں (پنجاب = ۶‘ سندھ =۳، خیبر پختونخواہ + فاٹا = ۱، بلوچستان = ۲ اور اسلام آباد وفاقی علاقہ/آزاد کشمیر / شمالی علاقہ جات = ۳) کو ترقی دے کر ان میں دفتری تکنیک کے استعمال جیسا کہ فیکس ، فوٹو کاپی کرنے ، پرنٹرز وغیرہ، گھر یلو سجاوٹ ، بیوٹیشن، کھانے پکانے کے ہنر، ٹائی اینڈ ڈائی اور گلاس پینٹنگ ، کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی جاتی ہے۔ مقامی(ثقافتی) سکھلائی بھی اِن سکولوں میں کرائی جاتی ہے۔

مقاصد 

 

 کم آمدنی والی خواتین کی تربیت
  غریب بیوائوں اور یتیم لڑکیوں پر توجہ مرکوز کرنا۔
   آمدنی میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت فراہم کرنا۔

اہلیت کا معیار

 

دو (۲) ہنر مند اساتذہ اور ایک(۱) قاریہ کے زیر تربیت دو شفٹوں پر مشتمل ۳۰ ،۳۰ طلباء کی کلاس شروع کی جاتی ہے
   جن میں مندرجہ ذیل طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے جن کا آمدنی کا ذریعہ نہیں ہوتا۔
   بیوائیںجن کے زیر کفالت بچے ہوں۔
  یتمیٰ۔
  مفلوک الحال/محتاج
  غریب خواتین۔

کورسز کی تفصیل

کپڑوں کی کٹائی

ڈرافٹنگ

سلائی

ہاتھ کی کڑھائی

مشینی کڑھائی

ٹائی اینڈ ڈائی

ہاتھ کی بنائی

فیبرک پینٹنگ

سانچہ/بلاک پرنٹنگ

شیشے کا کام

زری کاکام اور مقامی ہنر

بیوٹیشن

کمپیوٹر ٹرنینگ

کھڈی کاکام

ملبوسات

ہاتھ کی کڑھائی

نمایاں خصوصیات

 

مفلس، محتاج بیوائیں ، یتیم اور غریب لڑکیاں داخلے کی اہل ہیں۔
  مقامی کمیونٹی ، غیر سرکاری تنظیموں ، مخیر حضرات اور سماجی کارکنوں کی شمولیت کی بنیاد پر طالب علموں کے انتخاب کو 
   یقینی بنایا جاتا ہے۔
  اسکول ڈبل شفٹ بنیادوں پر چلائے جاتے ہیں۔
  چھ (۶) مہینے دورانیہ تربیت میں بالترتیب ۶۰ اور ۱۲۰ زیرتربیت طالبات وی۔ڈی۔ ایس اور ڈی۔ وی۔ ڈی۔ ایس
   میں زیر تعلیم ہوتی ہیں۔
   کٹائی ، ڈرافٹنگ ، سلائی، ہاتھ کڑھائی، مشینی کڑھائی اور ہاتھ کی بنائی وغیرہ کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔
   (تربیت کے دوران استعمال کردہ) خام مال مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
   تمام ووکیشنل دستکاری اسکولز متعلقہ صوبائی ٹیکنیکل بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔

امتیاز

 

اس وقت ۸۰۰۰ زیرتربیت طالبات اِن سکولوں سے فیض یاب ہو رہی ہیں جبکہ ۹۸۳۳۴ زیر تربیت طالبات کامیابی کے ساتھ
<  ساتھ کورس مکمل کر چکی ہیں۔