PBM

عطیہ خون سے حیات کا دوام

تھیلیسیمیا خون کی خرابی کی موروثی بیماری ہے۔ اس بیماری میں جسم سرخ خلیوں(ہیمو گلوبن)”جو آکسیجن کوایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتی ہے“ کی غیر معمولی پیدائش کرتی ہے۔یہ خرابی نتیجتاً سرخ خلیوں کی تباہی کاباعث بنتی ہے‘ جو بالآخر خون کی کمی کا موجب بنتی ہے۔خون کی کمی کی بیماری میں جسم صحت مند سرخ خلیے پیدا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔یہ بیماری جنیاتی تبدیلی یا کسی اہم جین کی کلیتاً ختم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔  

ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ مریض تھیلسیمیا کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اور تقریباً پانچ ہزار دودھ پیتے بچے اس مہلک بیماری کو ساتھ لیکر پیدا ہوتے ہیں۔باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور آئرن چیلیشن‘ماہر ہیما ٹالوجسٹ سے مشاورت اور ماہانہ بنیادوں پر تشخیصی تحقیقات ان (غریب) مریضوں کی مالی پہنچ سے باہر ہے۔

Donation Request for Pakistan Thalassaemia Center
Donation Request for Pakistan Thalassaemia Center
Picture Gallery
Pakistan Thalassaemia Center Video

مقاصد

 

گزشتہ تین سالوں میں پاکستان بیت المال نے1500 تھیلسیمیا مریضوں کومالی امداد فراہم کی ہے۔تھیلسیمیا سنٹر کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور خصوصی طور پرآزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کے مریضوں کی خاطرپاکستان بیت المال نے نووارٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالی تعاون سے ایف نائن پارک اسلام آباد میں فری علاج کی غرض سے اعلی معیار کا سنٹر قائم کر دیا ہے۔ اس سنٹر کے قیام کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں

مفت اور معیاری علاج کی فراہمی۔
اس خطرناک بیماری میں مبتلا افراد کی حیات زندگی اور معیار زندگی میں بہتری لانا۔
بے سہار ا‘ یتیم اور کم مراعات یافتہ طبقہ سے متعلق بچوں کے لئے روشنی کی کرن۔

منصوبے کی استعداد کار اور حجم

 

ابتدائی مرحلے میں مریض200 (بچوں) کا اندراج کر لیا گیا ہے اور قریباً 20مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اندراج کا طریقہ کار

 

غریب، یتیم، بیوہ اور معذور افراد اس سنٹر میں داخلے کے حقدار ہیں۔ مریض کو نادرا قومی شناختی کارڈ کی کاپی یا پرانے شناختی کارڈ بمع رسید (نادرا) داخلے کے وقت مہیا کرنا ہو گی۔