PBM

پاکستان بیت المال کے خاص دوست سپیشل فرینڈز

پاکستان بیت المال نے پاکستان کے ہرمعذور اورلا غرکو ویل چیئرفراہم کرنے کے عزم کی آزمائش پر پورا اترنے کے لئے پاکستان کے ہزاروں خصوصی افراد کے ’’ جینے کے حق‘‘کی خاطر ایک قدم آگے بڑھا یا ہے۔ ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر عزت و احترام کے ساتھ ایک معذور فرد کو ایک وہیل چیئر مل جائے تو اس کی زندگی میں کتنی آسانی آسکتی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں محیرا لمعقول کا رہائے نمایاںسر انجام دے سکتاہے ۔

خصوصی دوستوں کے لیے مراعات

 

   

وہیل چیئر
   

آلہ سماعت
   

سفید چھڑی
   

مصنوعی اعضاء
   

مالی امداد

 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ۲ یا اس سے زائد افراد پر مشتمل خا ندان کو پا کستا ن بیت المال کے خصو صی دوست بنا یا گیا ہے۔ پی بی ایم ان خصوصی دوستوں کو ضرورت سے مشروط ۔/۲۵۰۰۰ روپے فی کس سالانہ ، وائٹ کین(سفید چھڑی) ، آلہ سماعت اور وہیل چیئر دینے کا مجاز ہوگا۔

  امتیاز

اب تک پاکستان بیت المال معذور افراد میںتقریباََ۶۶۰۰۰وہیل چیئر اور ۲۰۲۶ ٹرائی سائیکل تقسیم کر چکا ہے۔


آئیے! پاکستان بیت المال کے ہمراہ اس مشن کو حقیقت کا روپ دیں