PBM

پاکستان سویٹ ہومز


والدین کی شفقت سے محروم یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے پاکستان بیت المال عظیم روایات کا حامل ہے ۔ سال ۱۹۸۹ء میں حقوق بچگان کنونشن میں دستخط کے بعدپاکستان نے اس ضمن میں بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان بیت المال کا ایکٹ بھی ایسے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اسی لیے پاکستان بیت المال نے پاکستان سویٹ ہومزکے نام سے یتیم بچوں کے مراکز قائم کرتے ہوئے ایک اہم ترین قدم اٹھایا ہے اور ہر مرکز میں ۴ سے ۶ سال تک کے ۱۰۰ بچے داخل کئے گئے ہیں ۔ یہ مراکز معاشرے کے ان محروم بچوں کو نامناسب سلوک اور استحصال سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں عزت کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ ان بچوں کو مفت معیاری تعلیم رہائش اور خوراک سمیت تمام تر بنیادی ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں۔ ان بچوں کی کفالت ان کی تعلیم مکمل ہونے تک کی جائے گی۔

٭ پاکستان سویٹ ہومز کی حکمت عملی۔
٭ فہرست سویٹ ہومز
٭ فہرست عطیہ دہندگان۔
نصب العین/اہداف

پاکستان بیت المال کی طرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے قیام کا مقصد جدیدتعلیم مہیا کرتے ہوئے یتیمیٰ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک نوخیز فکر کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ لوگ زندگی کے امور میں وقاراور عزت کے ساتھ حصہ لے سکیں۔یہ سویٹ ہومز سماجی ترقی کے ادارے کے حوالے سے بچوں میںحقوق اور شعور کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے بنیادی اہداف مندرجہ ذیل ہیں:۔

سہولیات

       وضع کردہ خاندانی اکائی میں بچے کو مفت آراستہ رہائش کی فراہمی۔
      ہفتہ وار مینو کی روشنی میں مفت متوازن غذا کی فراہمی (ناشتہ اور صبح و شام کا کھانا)
      شہر کے بہترین سکول/کالج میں میٹرک اور اعلیٰ تعلیم کی مفت فراہمی۔
      مفت وردی‘ کتابیں اور سامان تحریر وغیرہ۔
       گرمیوں اور سردیوں کامفت لباس بشمول جوتے۔
      گورنمنٹ کے ہسپتالوں سے مفت علاج ومعالجہ۔
      ہنرمندی کی تربیت۔
      لانڈری کی مفت سہولت۔
      مذہبی تعلیم اور عبادت کی سہولت کی فراہمی۔
      تشدد اور زیادتی کے شکار بچوں کو قانونی معاونت و مشاورت کی فراہمی۔

 

طریقۂ کار داخلہ:

ہدف شدہ گروہ سے تعلق رکھنے والے ۴ سے ۶ سال کی عمر کے درمیان یتیموں کو عوامی نمائندوں / پارلیمنٹیرینز /حکومتی اہلکاروں / قابل ذکر سماجی کارکنوں / سِول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ پی بی ایم کارکنوں کی سفارشات پر ترجیحاًداخلہ دیا جائے گا۔ اپنی تعلیم/ہنرمندی/جوانی کی تکمیل تک ان بچوں کو یہاں ٹھہرنے کی اجازت ہوگی۔

ضابطۂ اندراج 

یتیم بچوں کے سر پرست پاکستان سویٹ ہوم میں داخلے کیلئے ذیلی دفتروں میں دستیاب پی بی ایم کے مجوزہ درخواست فارم کے ساتھ ساتھ مطلوبہ دستاویزات کی نقل‘ بمع مکمل معلومات ضلعی افسر پاکستان بیت المال کو درخواست دے سکتے ہیں‘جو تحقیقات اور درخواست گزار کی حیثیت کا تعین کر کے اپنی سفارشات کے ہمراہ صوبائی / علاقائی دفتر کو بھجوائے گا یہ معلومات ان کے پس منظر کا حقیقی خاکہ تیار کرنے میں مدد گار ہوںگی۔ انچارج (پاکستا ن سویٹ ہوم) یتیم بچوں کے پس منظر کی تمام تفصیلات ، داخلہ کے بعد اس کے تعلیمی ٹریک ریکارڈ رکھنے کی ذمہ دار ہے۔یہ معلومات بچوں کی ضروریات کے متعلق فیصلہ سازی کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔