PBM

مینجنگ ڈائریکٹر کا تعارف

 

   بیرسٹر عابدو حید شیخ مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے روالپنڈی میں آنکھ کھولی۔ آپ ایک معزز و باوقار کاروباری خاندان کے چشم و چرا غ ہیں۔ آپ نے فلاح انسانیت اور سماجی خدمات کے مید ان میں بھی نیک نامی کمائی ہے۔

   بیرسٹرعابد وحید شیخ ا یک معرو ف سیاسی اور سماجی کا ر کن ہیں۔ جو پا کستا ن بھر میں سماجی و سیاسی سرگر میو ں میں متحرک ہیں۔پا کستان سویٹ ہوم کے منصوبے کوا رفع مقام تک پہچا نے کی جدوجہدکے ساتھ ساتھ آپ بذات خود ۲۰۱۰ء سے ایک سو(۱۰۰)یتیم بچو ںکی کفا لت کی ذمہ دار یوںکو (ذاتی جیب سے) بطر یق احسن ا نجام دے رہے ہیں۔

   بیرسٹرعابد وحید شیخ نے پنجا ب یونیورسٹی لا ہور(پاکستان)سے گر یجویشن کیا اور قا نو ن کی ڈگری ایل ایل بی (اعزازی) برطانیہ کے سب سے اعلیٰ ادارے یونیورسٹی آف لندن سے حاصل کی۔ آپ نے بار ووکیشنل کورس (بی وی سی) کی تکمیل انز آف کورٹ سکول آف لاء برطانیہ سے کی۔ بطور وکیل آپ دیوانی محصولاتی اور بینکاری کے متعلق وسیع پیشہ ورانہ تجربات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرائیل اور ایپلیٹ کورٹس میں فوجداری وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف النوع مقدمات کے تحریر کردہ فیصلے آپ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بطور وکیل آپ لیاقت، راست گوئی ‘ محنت اور ذہانت کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ آپ کی شخصیت مافی الضمیر کی وضاحت کے لیے بفضل خدافصاحت و بلاغت اورفنِّ تحریر جیسی خوبیوں سے مزّین ہے۔

    مختلف مسائل پر لکھی گئیں آپ کی تحریریں پاکستان کے سرکردہ اخبارات میں شائع ہو چکی ہیں۔ آج آپ ملک کے سماجی تحفظ کے بلند پایہ ادارے پاکستان بیت المال کے منتظم اعلیٰ (منیجنگ ڈائریکٹر)ہیں۔ آپ نے ملک کے عدم تحفظ کا شکار لوگوں کو معاشرتی فوائد کی منصفانہ تقسیم کے قومی ہدف کے حصول کی خاطراس ادارے کو دور اندیش، مستعد ، ترقی پسند اور متحرک بناننے کا جذبہ لے کر نومبر ۲۰۱۳ء میں اپنی ذمہ داریوں کا بیڑا اٹھایا۔