PBM

گریٹ ہوم

پاکستان بیت المال کا ایکٹ معذور اور نادار افراد کی بحالی کا تصو ر فراہم کرتا ہے۔ اس ایکٹ کی روشنی میں بیت المال بورڈ کے اکیاون ویں اجلاس میں گریٹ ہومز کے قیام کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا جہاں بزرگ افراد کی کفالت کی جا سکے۔ بطو رآزمائشی منصوبہ ہر صوبائی / علاقائی ہیڈ کواٹر (اسلام آباد، لاہور، کراچی۔ پشاور اور کوئٹہ) میں ایک گریٹ ہوم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے کے کامیاب نفاذ کے بعد اس سکیم کے تحت عور توں کیلئے بھی گریٹ ہوم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔گریٹ ہوم میں باوقار انداز میں قیام، خوراک،لبا س، صحت ، تفریـح وغیرہ جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مقصد

 

نادار لوگوں کی مدد کرنا۔ آرام دہ زندگی عزت، تحفظ اور وقار کیساتھ۔

ہدف

 

ہمارا مقصد معاشرے کے محتاج عمر رسیدہ، نادار اور بے سہارا بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کرنا اور انھیں محبت کے ساتھ ، جسمانی ، سماجی، نفسیاتی اور جذباتی سکون اور مدد فراہم کرنا ہے۔

ہدف کے گروہ

 

لاوارث ،بے کس اور محروم و مجبور بزرگ پاکستانی شہری بشمول آزاد جموںو کشمیر،گلگت،بلتستان اور فا ٹا۔

سہولیات

 

گریٹ ہوم میں مشترکہ کمروں میں مفت آراستہ رہائش، غذائیت سے بھر پو رمتوازن غذا، طبی دیکھ بھال، کپڑوں کی دھلائی کی سہولیات ، تفریحی سرگرمیوں اورعبا دا ت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔